عالمی

چین اور پاکستان کے درمیان نئے فضائی کارگو روٹ سے تجارتی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے

چین کے صوبہ گوئیزہو اور کراچی کے درمیان نئے فضائی کارگو روٹ کے افتتاح سے چین اور پاکستان کے درمیان تجارتی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

چائنا اکنامک نیٹ (سی ای این) نے رپورٹ کیا کہ اس فضائی روٹ کا آغاز 28 مئی کو ایک آل کارگو ہوائی جہازکی روانگی کے ساتھ کیا گیا جس میں 6 ٹن مال بردار سامان، جس میں کپڑے، الیکٹرانکس اور مختلف اشیا شامل ہیں،جو صوبہ گوئیزہو کے دارالحکومت گویانگ سے روانہ ہوااور تقریباً 6 گھنٹے کی پرواز کے بعد طیارہ کراچی پہنچا۔ گیانگ کسٹمز کے مطابق یہ طیارہ پاکستان سے نیلے رنگ کے کیکڑے لے کر گویانگ واپس آئے گا۔

گوئیزہوسول ایوی ایشن انڈسٹری گروپ کمپنی لمیٹڈ اور چائنا لاجسٹک گروپ کمپنی (چائنا لاجسٹکس گروپ) کی طرف سے مشترکہ طور پر کھولے جانے والے اس فضائی کارگو روٹ پر ہفتے میں 3 بار سامان لے جانے کا منصوبہ ہے جس میں ہارڈ ویئر کے آلات،کپڑے ، الیکٹرانک اشیا اور دیگر سامان شامل ہے۔

یہ فضائی راستہ بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ یہ صوبہ گوئیزہو اور پاکستان کے درمیان پہلا براہ راست رابطہ ہے نیز یہ صوبے کو بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی ) ملک سے جوڑنے والا پہلا فضائی راستہ ہے۔

حکام نے کہا کہ نیا فضائی راستہ گویانگ کو جنوب مغربی چین میں کارگو ڈسٹری بیوشن سینٹر بنانے میں مدد کرے گا جبکہ اس سے ملک کی تازہ مصنوعات کم وقت میں گوئزہو تک پہنچیں گی اور توقع ہے کہ گویانگ ۔کراچی فضائی کارگو روٹ کے افتتاح سے دونوں خطوں کے درمیان تجارت میں آسانی پیدا ہوگی ۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button