عالمی

غزہ میں جنگ بندی پر چین کا موقف قابل قدر ہے، سعودی عرب

سعود ی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی اور دوریاستی حل کے لیے چین کے موقف کو سراہا ہے۔ الاخباریہ کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان نے چین ، عرب تعاون فورم کے وزارتی اجلاس کے دسویں سیشن میں اظہار خیال کرتے ہوئے اس بات پرزوردیا کہ غزہ میں فوری اور مستقل جنگ بندی اشد ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنگ بندی کے ساتھ ہی اس بات کو بھی یقینی بنانا ضروری ہے کہ متاثرین کے لیے ارسال کی جانے والی امداد کو ان تک بحفاظت پہنچایا جائے جس کے لیے راہداریوں کا محفوظ ہونا اہم ہے۔شہزادہ فیصل بن فرحان نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خطے کے مسائل کو حل کرنے کے لیے سیاسی اور پرامن طریقے اور مذاکرات کو جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ سعودی وزیر خارجہ آج جمعرات کو چین پہنچے جہاں وہ منعقدہ چین، عرب تعاون فورم میں شرکت کر رہے ہیں۔چین میں منعقدہ فورم میں خطے کو درپیش تازہ ترین صورت حال کو سامنے رکھتے ہوئے مسائل کے حل کے لیے کوششوں کو تیز کیا جائے گا علاوہ ازیں چین کے ساتھ مختلف شعبوں میں تبادلہ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button