کھیلوں کی دنیا

دبئی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ،ڈینیئل مدویدیف اور آندرے روبلوف کوارٹر فائنل میں داخل

روس کے نامور ٹینس سٹار ، ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ اور دفاعی چیمپئن ڈینیئل مدویدیف اور روس کے ہی آندرے روبلوف نے اے ٹی پی دبئی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔دفاعی چیمپئن ڈینیئل مدویدیف نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل میچ میں اطالوی حریف کھلاڑی لورینزو سونیگو کو ہرا کر اور روس کے ہی آندرے روبلوف نے حریف فرانسیسی کھلاڑی آرتھر کازاؤکس کو شکست دے کر ایونٹ کے ٹاپ ایٹ رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

اے ٹی پی دبئی اوپن ٹینس کے دلچسپ مقابلے دبئی، متحدہ عرب امارات کے مقام ایوی ایشن کلب ٹینس سینٹر میں جاری ہیں۔مینز سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل میچ میں دفاعی چیمپئن ڈینیئل مدویدیف نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے اطالوی حریف کھلاڑی لورینزو سونیگو کو 6-3، 3-6 اور 3-6 سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا، جہاں ان کا مقابلہ ہسپانوی حریف کھلاڑی الیجینڈرو ڈیوڈووچ فوکینا سے ہوگا۔

ایک اور میچ میں روس کے ہی آندرے روبلوف نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف فرانسیسی کھلاڑی آرتھر کازاؤکس کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 4-6 سے شکست دے کر ایونٹ کے ٹاپ ایٹ رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔فاتح روسی کھلاڑی کا کوارٹر فائنل رائونڈ میں مقابلہ امریکی حریف کھلاڑی سباسٹین کورڈا سے ہوگا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button