کھیلوں کی دنیا

پی ایس ایل9، ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے کی شاہراہوں پر لین مارکنگ، نئے سائن بورڈ آویزاں کرنے کی ہدایت

ڈائریکٹر جنرل کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے)نوید انور نے پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) سیزن 9 کے میچز کراچی میں منعقد ہونے پر چیف انجینئر کے ڈی اے طارق رفیع کواقدامات بارے احکامات جاری کر دیئے۔

انہوں نے جمعرات کو جاری بیان میں کہا ہے کہ ایئرپورٹ تا میٹروپول اور خصوصاً کارساز تا نیشنل سٹیڈیم تک روڈ پر لین مارکنگ، نئے سائن بورڈ آویزاں کئے جائیں اور سڑکوں کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ صفائی کے انتظامات کو روزانہ کی بنیاد پر یقینی بنایا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ تمام انتظامات مکمل کئے جائیں ،کے ڈی اے شہر بھر میں کھیلوں کی سرگرمیوں اور نئی نسل میں کھیلوں کے فروغ کے لئے ہر ممکنہ اقدامات کررہا ہے، میدانوں میں قائم تجاوزات کا خاتمہ کرکے کھیلوں کے میدان آباد کرنے کا سلسلہ جاری ہے، حال ہی میں سرجانی ٹاؤن میں واقع گراؤنڈ کو آباد کرنے کے لئے اقدامات پر عملدرآمد شروع کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں پی ایس ایل سیزن 9 کے میچز کا انعقاد ہمارے لئے فخر کا باعث ہے، تمام سرکاری ادارے اور شہری میچوں کے انعقاد کو کامیاب بنانے اور کراچی کا مثبت تاثر دنیا بھر میں اجاگر کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کے ڈی اے کھیلوں کی سرگرمیوں کی تائید و حمایت جاری رکھے گا۔اس موقع پر ایاز منشی، ایم نسیم سپورٹس آرگنائزر و دیگر افسران موجود تھے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button