کھیلوں کی دنیا

پی ایس ایل نائن،اسلام آباد یونائیٹڈنے کراچی کنگز کو 7وکٹوں سے شکست دے دی،کولن منرو کی 82رنز کی جارحانہ اننگز

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن میں کولن منرو کی جارحانہ اننگز کی بدولت اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی، منرونے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 82رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلوائی اور پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔بدھ کو ایچ بی ایل پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل)سیزن نائن کے نیشنل بینک سٹیڈیم میں کھیلے گئے 15ویں میچ میں کراچی کنگز نےپہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر165 رنز بنائے تھے،

کیرون پولارڈاور محمد عرفان خان کے درمیان چھٹی وکٹ کی شراکت میں 76 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔کیرون پولارڈ نے 28 گیندوں پر ایک چھکے اور2 چوکوں کی مدد سے 48 رنز بنائے جبکہ محمدعرفان خان نے 22 گیندوں پر 4 چوکوں کی مدد سے 27 رنز بنائے اور آئوٹ نہیں ہوئے، شان مسعود اورلیوس ڈو پلوئے کے درمیان دوسری وکٹ کی شراکت میں 40 رنز بنے۔شان مسعود نے30 گیندوں کا سامنا کیا اور وہ 3 چوکوں کی مدد سے 27 رنز بناکر حنین شاہ کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔لیوس ڈو پلوئے15 گیندوں پر 4 چوکوں کی مدد سے 24 رنز بنانے کے بعد آغا سلمان کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے۔وکٹ کیپر ٹم سیفرٹ نے8،شعیب ملک 6 اور محمدنواز6 رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے عماد وسیم، نسیم شاہ، آغا سلمان اور حنین شاہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے مطلوبہ ہدف 9گیندیں قبل 7وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا،

کولن منرو اور ایلکس ہیلز نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 108رنز کی اوپننگ شراکت جوڑ کر ٹیم کی جیت کی بنیاد رکھی، ہیلز 47رنز بنا کر حسن علی کی گیند کا نشانہ بنے، منرو نے جارحانہ بیٹنگ کی ، وہ 7گیندوں پر 4چھکوں اور 8چوکوں کی مدد سے 82رنز بنانے کے بعد محمدنواز کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے،عماد وسیم بغیر کوئی رن بنائے تبریزشمسی کی گیند پر شان مسعود کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔آغا سلمان نے 17 گیندوں پر 2 چھکوں کی مد د سے 25رنز اور شاداب خان نے 11 گیندوں پر 10 رنز بنائے اور دونوں آئوٹ نہیں ہوئے۔کنگز کے حسن علی، تبریز شمسی اور محمدنواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button