کھیلوں کی دنیا

میزبان آسٹریلیا کو پہلے ایک روزہ کرکٹ میچ میں شکست دے کر سیریز کا آغاز فاتحانہ انداز میں کریں گے، شیمر جوزف

ویسٹ اندیز کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بائولر شیمر جوزف نے کہا ہے کہ میزبان کینگروز ٹیم کو تین میچوں کی سیریز کے ابتدائی ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں شکست دیکر سیریز کا آغاز فاتحانہ انداز میں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلوی ٹیم کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں فتح کے بعد ٹیم کا مورال بلند ہے۔ کینگروز کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے ٹیم نے بھرپور تیاری کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلوی ٹیم کو اس کی سرزمین پر شکست دینا آسان نہیں ہے لیکن ناممکن بھی نہیں ہے۔24 سالہ شیمر جوزف نے کہا کہ ان کی ٹیم ان دنوں ون ڈے سیریز کے ابتدائی میچ سے قبل بھرپور تیاریوں میں مصروف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی ٹیم میں ایسے کھلاڑی موجود ہیں جو کسی بھی وقت میچ کا پانسہ پلٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

آسٹریلیا کے خلاف حالیہ کھیلی گئی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں مین آف دی سیریز کا اعزاز پانے والے فاسٹ بائولر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وہ آسٹریلیا کے خلاف ابتدائی ایک روزہ میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کریں گے۔ شیمر جوزف نے کہا کہ وہ مکمل طور پر فٹ ہیں اور میزبان ٹیم کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں شرکت کے لئے بے تاب ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آسٹریلوی ٹیم کو ابتدائی میچ میں شکست دیکر تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا آغاز فاتحانہ انداز میں کریں گے ۔

انہوں نے اپنی ٹیم کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کینگروز کے خلاف سیریز میں کامیابی کے لئے ٹیم کو تینوں شعبوں میں سو فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔واضح رہے کہ آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 2 فروری کو میلبورن کرکٹ گرائونڈ (ایم سی جی )میلبورن میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button