کھیلوں کی دنیا

اوپن سڈ ڈی فرانس ٹینس مینز ڈبلز،البانو اولیویٹی اورٹرسٹن سیموئل ویسبورن کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

فرانس کے ٹینس کھلاڑی البانو اولیویٹی اور ان کے آسٹریا کے جوڑی دار ٹرسٹن سیموئل ویسبورن اوپن سڈ ڈی فرانس ٹینس ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے۔

انہوں نے مینز ڈبلز کے ابتدائی رائونڈ میں ہیوگو گیسٹن اور ہیرالڈ میوٹ پر مشتمل میزبان جوڑی کو شکست دی۔

فرانس کے مشہور شہر مونٹ پیلیئرمیں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔ اے ٹی پی ایونٹ کے مینز ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں فرانس کے ٹینس کھلاڑی البانو اولیویٹی اور ان کے آسٹریا کے جوڑی دار ٹرسٹن سیموئل ویسبورن نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ہیوگو گیسٹن اور ہیرالڈ میوٹ پر مشتمل میزبان جوڑی کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 6-7(5-7) اور 4-6سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button