کھیلوں کی دنیا

برطانوی ٹینس سٹار اینڈی مرے کا اوپن سڈ ڈی فرانس ٹینس مینز سنگلز کے ابتدائی رائونڈ میں سفر تمام

انگلینڈ کے نامور ٹینس سٹار ، تین گرینڈ سلام کے چیمپئن اینڈی مرے اوپن سڈ ڈی فرانس ٹینس ٹورنامنٹ کے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئے ۔ 36سالہ برطانوی ٹینس سٹار اینڈی مرے کو مینز سنگلز کے پہلے راؤنڈ میں میزبان ٹینس کھلاڑی بینوئٹ پیئر نے شکست دے کر دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔

فرانس کے مشہور شہر مونٹ پیلیئرمیں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔ منگل کو مونٹ پیلیئرکے سڈ ڈی فرانس ارینا میں کھیلے گئے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں میزبان ٹینس کھلاڑی بینوئٹ پیئر نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے برطانوی حریف کھلاڑی اینڈی مرے کو 6-2،6-7(5-7) اور 3-6 سے شکست دے کر نہ صرف ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ دوسرے رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button