قومی

پاکستان کا اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین کیلئے فنڈنگ کی معطلی کے فیصلے پر گہری تشویش کا اظہار

پاکستان نےاقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین (یو این آر ڈبلیو اے) کے لیے فنڈنگ کی معطلی کے فیصلے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے پیر کو جاری ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کو اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین (یو این آر ڈبلیو اے) کی فنڈنگ معطل کرنے کے بعض ممالک کے فیصلے پر گہری تشویش ہے۔ اس معطلی کا وقت انتہائی پریشان کن ہے کیونکہ یہ جاری جنگ، نقل مکانی اور غزہ کے لوگوں کے مصائب کے دوران ہوا ہے جو اپنی بقا کے لیے یو این آر ڈبلیو اے کی امداد پر انحصار کرتے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ غزہ میں بنیادی انسانی امدادی ایجنسی کے طور پر، یو این آر ڈبلیو اے 20 لاکھ سے زیادہ لوگوں کے لیے ایک لائف لائن کے طور پر کام کرتی ہے، یہ شیلٹر، خوراک اور بنیادی صحت کی خدمات فراہم کرتی ہے تاہم عملے کے ایک چھوٹے گروپ کے خلاف الزامات کے ردعمل میں فنڈنگ معطل کرنے کا فیصلہ بلا جواز ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ہم اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے اتفاق کرتے ہیں کہ یو این آر ڈبلیو اے کی موجودہ فنڈنگ اگلے مہینے میں فلسطینی عوام کی مدد کیلئے تمام ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کافی نہیں ہوگی۔ اس لیے ضروری ہے کہ غزہ کے لوگوں کی بقاء کے لیے یو این آر ڈبلیو اے کی کاموں کے تسلسل کو ترجیح دی جائے۔ پاکستان یو این آر ڈبلیو اے کیلئے اپنی فنڈنگ روکنے والے ممالک پر زور دیا ہے وہ اس فیصلے پر نظر ثانی کریں تاکہ ایجنسی کے انسانی ہمدردی کے کاموں کو جاری رکھا جا سکے، غزہ کے لوگوں کی زندگیاں اس اہم مدد پر منحصر ہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button