ٹاپ نیوزعالمی

یوکرین کی فوجی امداد کے پیکیج اور سرحدی سکیورٹی پر مبنی بِل کی منظوری کی صورت میں امریکا۔میکسیکو سرحد کو بند کر دیں گے ، جو بائیڈن

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہاکہ ہم یوکرین کی فوجی امداد کے پیکیج اور سرحدی سکیورٹی پر مبنی بِل کی کانگریس سے منظوری کی صورت میں امریکا۔میکسیکو سرحد کو بند کر دیں گے۔

سی این این کے مطابق جنوبی کیرولینا میں انتخابی مہم کے دوران امریکی صدر نے سرحدی سکیورٹی کے موضوع سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہاگر ہماری حکومت کا مجّوزہ سرحدی سیکورٹی بِل کانگریس سے منظوری حاصل کرتا ہے تو ہم امریکا ۔ میکسیکو سرحد کو فوراً بند کر دیں گے۔ یہ دو پارٹیوں والا قانونی بِل امریکہ کے لئے بہتر ثابت ہو گا اور ہمارے مہاجر سسٹم کی اصلاح میں مدد دے گا۔انہوں نے کہا ہے کہ سرحدی کنٹرول کی دوبارہ یقین دہانی تک یہ بِل، بحیثیت صدر، انہیں ہنگامی حالات کے اعلان کا اور سرحد سے یومیہ 5 ہزار سے زائد مہاجرین کے داخلے کی صورت میں سرحد کو بند کرنے کا اختیار دے گا۔بِل 110 بلین ڈالر کی ہنگامی امداد پر مشتمل ہے جس میں سے 14 بلین ڈالر سرحدی سلامتی کے لئے نئی پیٹرولنگ فورس ، مہاجرین کے امور میں تیزی کے لئے اہلکاروں کی بھرتی اور متعلقہ سامان کی خرید پر صرف ہو گا۔

واضح رہے کہ امریکہ کی سرحدی پیٹرولنگ ٹیموں کے مطابق نومبر کے مہینے میں مہاجرین کی آمد میں 31 فیصد اضافہ ہوا ہے اور تقریباً 2 لاکھ 50 ہزار غیر قانونی مہاجرین کو حراست میں لیا گیا ہے۔ بعض دنوں میں سرحد پار کرنے والے غیر قانونی مہاجرین کی یومیہ تعداد 10 ہزار سے بڑھ جاتی ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button