ٹاپ نیوز

پی ٹی آئی نے ایک ایجنڈے پر پاکستان کو کمزور کیا، رانا تنویر حسین

وفاقی وزیر صنعت و پیداوار و نیشنل فوڈ سکیورٹی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان تیزی سے معاشی ترقی کر رہا ہے اور دنیا ہماری معاشی پروگرام کو سراہا رہی ہے، ملکی تاریخ میں پہلی بار سٹاک ایکسچینج میں کاروباری سرگرمیوں نے تاریخ رقم کی، پاکستان آج پھر خوشحالی کی طرف گامزن ہے، مہنگائی میں کمی اور ریکارڈ ترقیاتی کام ہو رہے ہیں،

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جاوید نگر میں منعقدہ عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پرنامزد امیدوار ضمنی الیکشن پی پی 139رانا طاہر اقبال، پیر سید اشرف رسول ایم پی اے، سابق تحصیل ناظم رانا انوارالحق، سابق ممبر ضلع کونسل حاجی طارق محمود ڈوگر،ملک عمران رحمت ڈوگر، محمود اختر گورایہ و دیگر لیگی رہنما موجود تھے۔

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ایک ایجنڈے پر پاکستان کو کمزور کیا اور آج پھر مخصوص ایجنڈے پر کام کر رہی ہے، آئے روز اسلام آباد میں تماشہ لگا کر ترقی کا راستہ روکنے کی کوشش کی جاتی ہے پاکستان کے خلاف اٹھنے والا ہاتھ توڑ دیں گے، اب فتنے کا خاتمہ ضروی ہے ،عمران خان کی سیاست کا خاتمہ ہو چکا یہ اب کھبی اقتدار میں نہیں آئیں گے،

پاکستان کو آگے بڑھنے دیں، عوام کو خوشحال ہونے دیں، عوام نے آپ کو مسترد کردیا ہے، پی ٹی آئی پر پابندی پاکستان کی سلامتی کے لیے ضروری ہے ،اتحادی جماعتوں کے ساتھ مشاورت جاری ہے، جلد قوم کو پی ٹی آئی فتنے سے نجات مل جائے گی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button