قومی

اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائیاں ، منشیات برآمد،9 ملزمان گرفتار کر لئے

اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات سمگلنگ کے خلاف11 کارروائیوں میں 8 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 437 کلوگرام منشیات برآمدکرکے9 ملزمان کوگرفتارکرلیا۔اے این ایف ہیڈکوارٹر راولپنڈی سے جاری گزشتہ چوبیس گھنٹوں کی انسداد منشیات کارروائیوں کی تفصیلات کے مطابق ایم ون ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب گاڑی سے 6 کلو گرام چرس برآمد کرکےملزم گرفتارکیا گیا۔ کالابٹ ٹاؤن بائی پاس ہری پور میں ملزم سے 3.6 کلو گرام چرس برآمدکی گئی۔

گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے ۔رنگ روڈ لاہور پر گاڑی سے 141.6 کلوگرام چرس اور 16.8 کلو گرام افیون برآمدکرکے ملزم گرفتارکیا گیا ۔ شمالی بائی پاس گڈاپ ٹاؤن کراچی میں گاڑی سے 126 کلو گرام چرس برآمدکرکے ملزم گرفتارکیا گیا ۔ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں آئی ایم او آفس میں اونٹاریو سے بھیجے گئے پارسل سے 64 گرام ویڈ برآمدکی گئی ۔ رنگ روڈ پشاور کے قریب ٹرک سے 58.8 کلو گرام چرس برآمدکر کے ملزم گرفتارکیا گیا.

پھلاں والا چوک شاہدرہ لاہور میں ملزم سے 30 کلو گرام افیون برآمدکی گئی ۔فیض پور انٹرچینج لاہور کے قریب 27.6 کلو گرام چرس برآمدکرکے ملزم گرفتارکیا گیا۔ لاہور ائیر پورٹ پر کارگو کمپلیکس سے سعودی عرب بھیجے جانے والے دو کارٹن سے کپڑوں میں جزب 21.5 کلو گرام آئس برآمدکی گئی۔موٹروے اسلام آباد کے قریب ملزم سے 3.6 کلو گرام چرس برآمدکی گئی ۔

کراچی ائیرپورٹ پر بحرین جانے والے مسافر سے 1.2 آئس کلو گرام برآمدکی گئی ۔ ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button