کھیلوں کی دنیا

پی سی بی بورڈ آف گورنرز کا 74ویں اجلاس، اقبال سٹیڈیم کا مکمل کنٹرول حاصل کرنے کی تجویز

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی زیر صدارت پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کا 74ویں اجلاس فیصل آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں اقبال سٹیڈیم کا مکمل کنٹرول حاصل کرنے اور چیمپئنز کپ کو پی سی بی کے آئین 2014 ء میں شامل کرنے کی تجویز دی گئی۔ بورڈ آف گورنرز کو بحریہ ٹاؤن چیمپئنز ون ڈے کپ کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔

بورڈ آف گورنرز نے ٹورنامنٹ کے ساتھ شراکت کیلئے سرکردہ اور نامور کمرشل اور میڈیا اداروں کو راغب کرنے اور راضی کرنے میں محسن نقوی کی کوششوں کو سراہا جس میں ملک کے بہترین کرکٹرز حصہ لے رہے ہیں۔بورڈ آف گورنرز نے یہ تجویز بھی پیش کی کہ چیمپئنز کپ کو جس میں ٹی ٹوئنٹی اور چار روزہ فارمیٹ کے ایونٹس شامل ہیں ، پی سی بی کے آئین 2014 میں شامل کیا جائے تاکہ یہ سالانہ حصہ بن جائے،اس سے پاکستان کے ڈومیسٹک کرکٹ کے ڈھانچے میں تسلسل اورمستقل مزاجی آئے گی۔

بورڈ آف گورنرز نے تجویز پیش کی کہ فیصل آباد کے شائقین کے زبردست جوش وخروش کو دیکھنے کے بعد پی سی بی کو اقبال اسٹیڈیم کا مکمل کنٹرول حاصل کرنا چاہیے اور اسے بین الاقوامی معیار کے مطابق اپ گریڈ کرنا چاہیے جس سے اس وینیو کو بحال کیا جا سکے اور ایک بار پھر دو طرفہ بین الاقوامی سیریز کی میزبانی کی جا سکے۔ڈیزائن اور کام کے دائرہ کار کے حوالے سے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی پیش رفت پر بورڈ آف گورنرز کو ایک اپ ڈیٹ فراہم کی گئی ۔

ممبران نے پراجیکٹس پر اپنی مکمل حمایت اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ وقت کی ضرورت ہے اور ایک بار جب پراجیکٹ مکمل ہو جائیں گے تو یہ پاکستان اور پاکستان کرکٹ کے امیج اور پروفائل کو بڑھانے میں معاون ثابت ہوں گے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button