قومی

قیام پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کی انتھک کاوشوں کا نتیجہ ہے، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا قائداعظم محمد علی جناح ؒ کے یوم وفات پر خصوصی پیغام

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ ایک عظیم لیڈر اور ذہانت و فراست کے عظیم پیکر تھے،قیام پاکستان ان کی انتھک کاوشوں کا نتیجہ ہے۔

بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح ؒ کے یوم وفات پر اپنے خصوصی پیغام میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناحؒ ایک عظیم لیڈر اور ذہانت و فراست کے عظیم پیکر تھے ، محمد علی جناح ؒ نے اپنے اعلیٰ کردار ، مستقل مزاجی اور جدوجہد سے برصغیر کے مسلمانوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کر کے علیحدہ ملک کےلئے جدوجہد شروع کی اور دو قومی نظریے کی بنیاد پر پاکستان کے قیام کوعملی جامہ پہنایا ،

قیام پاکستان قائداعظم محمد علی جناح ؒ کی انتھک کاوشوں کا نتیجہ ہے، پوری قوم بانی پاکستان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے اور تا دم ان کی احسان مند رہے گی ، بابائے قوم کی دور اندیشی اور سیاسی بصیرت نے قوم کی تقدیر بدلنے کیلئے اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط جیسے رہنما اصول وضع کیے ۔

انہوں نے کہا کہ آج ہمیں جن مشکلات کا سامنا ہے، ان پر قابو پانے کاواحد راستہ قانون اور آئین پر من وعن عمل درآمد ہے، ہمیں بانی پاکستان کے رہنما اصولوں پر عمل کرتے ہوئے اپنے مستقبل کو تابناک بنانے کے لئے ہر قسم کے اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر پر امن، ترقی پسندانہ اور جمہوری رویوں کو پروان چڑھا نا ہوگا۔ سید یوسف رضا گیلانی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو قائداعظم ؒکے نقش قدم پر چلتے ہوئے وطن عزیز کی تعمیر و ترقی کیلئے مل کر کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button