عالمی

روسی صدر کی شمالی کورین ہم منصب کو ملک کی 76 ویں سالگرہ پر مبارکباد

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے شمالی کوریا کی 76 ویں سالگرہ پر کورین ہم منصب کم جونگ ان کو مبارکباد دی ہے۔

تا س کے مطابق کریملن نے جمہوریہ کے قیام کی 76 ویں سالگرہ کے موقع پر شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن کو روسی صدر ولادیمیر پوٹن کا مبارکبادی ٹیلیگرام شائع کیا جس میں انہوں نے کورین ہم منصب ان کے ملک کے قیام کی 76 ویں سالگرہ کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کی ۔

روسی صدر نے اس موقع پر کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اعلیٰ سطح پر برقرار ہیں،یقین ہے کہ مشترکہ کوششوں کی بدولت مستقبل میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی شراکت داری مزید مضبوط ہو گی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button