کاروباری

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پرتیزی کارحجان برقرار، 100انڈیکس 34.38پوائنٹس کے اضافہ کے بعد78897.72پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعہ کوکاروباری ہفتہ کے اختتام پرتیزی کارحجان برقراررہااور کے ایس ای 100انڈیکس 34.38پوائنٹس کے اضافہ کے بعد78897.72پوائنٹس پربندہوا۔مجموعی طورپر444کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا، 185کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،201کی قیمتوں میں کمی اور58کمپینیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔کاروباری سرگرمیوں کے دوران 741.28ملین حصص کالین دین وا جن کی مالیت 12.87 ارب روپے تھی۔

کے ایس ای 30انڈیکس 18.18پوائنٹس کی کمی کے بعد25007.85پوائنٹس اوراسلامی مالیات کاحامل کے ایم آئی 30انڈیکس 273.98 پوائنٹس کی کمی کے بعد125429.40پوائنٹس پربندہوا، فیوچرٹریڈنگ کے تحت 3.83ارب روپے کے سودے طے پائے۔

گزشتہ روزورلڈکال ٹیلی کام کے 133252011 حصص، پیس پاکستان لمیٹڈ 80985708 اورفوجی فوڈز لمیٹڈ کے 46705713 حصص کالین دین ہوا۔دائودایکویٹی لمیٹڈ، خالدسراج ٹیکسٹائل ملز اورفرسٹ دائودپراپرٹیزلمیٹڈ سرفہرست ایڈوانسرکمپنیاں رہی۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن کاحجم 37.6 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button