قومی

وفاقی وزیر احسن اقبال کی لیفٹیننٹ ارسلان شہید اور شہید کیپٹن محمد کاشف کے گھر آمد، اہل خانہ سے ملاقات

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال جمعہ کو لیفٹیننٹ ارسلان شہید کے گھر گئے اور شہید کی والدہ اور بہن سے ملاقات کی ۔اس موقع پر وفاقی وزیر احسن اقبال نے لیفٹیننٹ ارسلان شہید کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ عظیم قومیں اپنے بہادروں کی قدر کرتی ہیں۔

شہید کی قربانی کے تحت ہی آج 24 کروڑ لوگ آزاد ہیں 29 سندھ سے تعلق رکھنے والے لیفٹیننٹ ارسلان شہید نے 2017 میں آپریشن خیبر 4 کے دوران وادی راجگال میں جام شہادت نوش کیا تھا ۔ دریں اثنا وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال جمعہ کو شہید کیپٹن محمد کاشف کے گھر بھی گئے،اہل خانہ سے گفتگو میں انہوں نےکہا کہ شہید اپنی شہادت کے بعد تمنا کرتا ہے کہ کاش اسکے ورثاء غمگین نہ ہوں ،شہید اور اسکے ورثاء کے لیے خدا نے انعام کا وعدہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر نے شہید کے والد سے کہا کہ جس مقصد کے لیے آپ کے بیٹے نے شہادت کو سینے سے لگایا اللہ ہمارے ملک کو اس مقصد کے حصول میں کامیاب کرے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button