کاروباری

ملک میں فرنس آئل کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں سالانہ بنیادو ں پر 46 فیصد کی کمی

ملک میں فرنس آئل کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں سالانہ بنیادو ں پر 46 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ او سی اے سی اور انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں ملک میں 0.14 ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 46 فیصد کم ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 0.26 ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔

اگست میں ملک میں 0.06 ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارکی گئی جو جولائی کے مقابلہ میں 17فیصد اور گزشتہ سا ل اگست کے مقابلہ میں 45 فیصد کم ہے۔ جولائی میں ملک میں 0.08 ملین ٹن اور گزشتہ سا ل اگست میں 0.12 ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔ واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں ملک میں مجموعی طور پر 2.41 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 12 فیصد کم ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 2.76 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button