ٹاپ نیوز

قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس، 178.1 ارب روپے کے چھ میگا منصوبوں کی منظوری دے دی

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک) کا اجلاس منگل کو منعقد ہوا۔ایکنک نے صحت، زراعت، توانائی اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں 178.1 ارب روپے کے 6 بڑے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی۔ ان منصوبوں میں52772.520ملین روپے کی لاگت سے نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ لاہور کا قیام ، پی سی ون میں لاہور میں 915 بستروں پر مشتمل کینسر کے علاج اور تحقیق کے ادارے کے ذریعے کم قیمت، معیاری اور جامع کینسر کے علاج کی فراہمی کے ساتھ ساتھ کینسر کے علاج کی خدمات میں سرجری، کیموتھراپی، شعاعی علاج اور راحت بخش دیکھ بھال جیسے مختلف طریقے شامل ہوں گے۔منصوبہ میں ان مریضوں کو بھی ہسپتال میں رکھنے کا ارادہ رکھتا ہے جو لاعلاج بیماریوں میں مبتلا ہیں۔ اس منصوبے میں اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد بشمول میڈیکل اور انجینئرنگ کے ماہرین، ٹیکنالوجسٹس اور انتظامی عملے کو شامل کیا جائے گا۔

منصوبہ سرکاری زمین پر تعمیر کیا جا رہا ہے۔ 38360ملین روپے کی لاگت سے ورلڈ بینک کی معاونت سے سندھ لائیو سٹاک اور آبی زراعت کی ترقی کا منصوبہ شامل ہے۔ منصوبے کے دو حصے ہیں اور یہ مویشی اور ماہی گیری کے شعبے کی ادارہ جاتی مضبوطی کے ذریعے بہترین انتظامی طریقوں کو اپنانے کے ساتھ ساتھ موسمیاتی سمارٹ پیداوار، ویلیو چین کی ترقی اور ڈیری، گوشت، جانوروں کی مصنوعات اور ماہی گیری کے لیے جامع مارکیٹ تک رسائی کو فروغ دے گا۔35758ملین روپے لاگت سے84 میگا واٹ گورکن مٹلتان ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کی تعمیر (ترمیم شد) (فنانسنگ کا ذریعہ: 20فیصدصوبائی اے ڈی پی کے ذریعے؛ اور 80فیصد، خیبر پختونخوا ہائیڈل ڈیولپمنٹ فنڈ کے ذریعے)شامل ہے۔8401.227ملین روپے لاگت سے ٹرانسپورٹ اور مواصلات کے شعبے کے منصوبے میں سبی-تلی 25 کلومیٹر سڑک کی تعمیر اور چوڑائی • کہلو-رخنی 91 کلومیٹر ہے۔ جگلوٹ-سکردو روڈ کی اپ گریڈیشن (حصہ اول) 64 کلومیٹر (لاگت 33270.600 ملین روپے) ، میرپور-اسلام آباد روڈ پر رتوہاریام پل کی تعمیر (لاگت 9239.534 ملین روپے ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button