عالمی

متحدہ عرب امارات میں مقیم مظاہروں اور فسادات میں ملوث بنگلہ دیشی شہریوں کی معافی کا حکم جاری

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے گزشتہ ماہ یو اے ای کی مختلف ریاستوں میں ہونے والے مظاہروں اور فسادات میں ملوث بنگلہ دیشی شہریوں کی معافی کا حکم دیا ہے۔ اس فیصلے میں سزا یافتہ افراد کی سزائیں منسوخ کرنا اور ان کی ملک بدری کا بندوبست بھی شامل ہے۔یو اے ای کی نیوز ایجنسی وام کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر کے حکم کے تحت اٹارنی جنرل ڈاکٹر حمد الشمسی نے بنگلہ دیشی شہریوں کی سزائوں پر عملدرآمد روکنے اور ملک بدری کے طریقہ کار کا آغاز کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

اٹارنی جنرل نے متحدہ عرب امارات کے تمام رہائشیوں سے ملک کے قوانین کا احترام کرنے کی اپیل کی اور زور دے کر کہا کہ ریاست اور اس کے قانونی ڈھانچے کے تحت رائے کے اظہار کے حق کو تحفظ حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست خیالات کے اظہار کے لیے قانونی ذرائع فراہم کرتی ہے اور اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ یہ حق ایسے اقدامات میں تبدیل نہ ہو جو قوم اور اس کے عوام کے مفادات کو نقصان پہنچا سکے

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button