کھیلوں کی دنیا

پریمیئر لیگ،نیوکیسل اور لیورپول نے اپنے میچز جیت لئے

نیوکیسل یونائیٹڈ نے انگلش پریمیئر لیگ کے ایک میچ میں ٹوٹنہم ہاٹ پور کو سخت مقا بلے کے بعد 1-2 گول سے ہرا دیا، لیور پول کی ٹیم نے مانچسٹر یونائیٹڈکو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-3 سے ہرا دیا ۔ پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں جاری ہیں۔سینٹ جیمز پارک، نیو کیسل اپون ٹائن، انگلینڈ میں کھیلے گئے لیگ کے اہم میچ میں نیوکیسل یونائیٹڈ نے دلچسپ مقابلے کے بعد ٹوٹنہم ہاٹ پور کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا دیا۔ ہاروی بارنس اور الیگزینڈر اساق نے ایک ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

ٹوٹنہم ہاٹ پورکی جانب سے واحد گول ڈین برن نے سکور کیا۔اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر میں کھیلے گئے میچ میں لیور پول کی ٹیم نے یکطرفہ مقابلے کے بعد مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم کو 0-3 سے شکست دے دی، لیور پول کی طرف سے لوئس ڈیاز نے دو جبکہ محمد صالح نے ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button