کھیلوں کی دنیا

الیگزینڈرزویروف ،گریگور دیمتروف اورٹیلر فریٹز نے یو ایس اوپن ٹینس مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

جرمنی کے نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر چار الیگزینڈر زویروف ، بلغاریہ کے ٹینس کھلاڑی گریگور دیمتروف اور امریکا کے ٹینس کھلاڑی ٹیلر فریٹز اپنی فتوحات کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مینز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ۔ سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے امریکا کے شہر نیویارک میں جاری ہیں۔

مینز سنگلز مقابلوں کے چوتھے رائونڈ میچ میں جرمنی کے الیگزینڈر زویروف نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے امریکی حریف کھلاڑی برینڈن ناکشیما کو 6-3،1-6، 2-6 اور 2-6سے شکست دے کر میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ بلغاریہ کے ٹینس کھلاڑی گریگور دیمتروف نے بھی پری کوارٹر فائنل لائن عبور کرلی، انہوں نے روسی حریف کھلاڑی آندرے روبلوف کو سخت مقابلے کے بعد 3-6، 6-7(3-7)،6-1، 6-3 اور 3-6 سے شکست دے کر ٹاپ ایٹ رائونڈ تک رسائی حاصل کی۔ایک اورمیچ میں امریکا کے ٹینس کھلاڑی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ناروے کے حریف کھلاڑی کیسپر رڈ کو 6-3، 4-6، 3-6 اور 2-6 سے ہرا کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ \

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button