قومی

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ، شمال مشرقی/جنوبی بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ، شمال مشرقی/جنوبی بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے جبکہ شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبرپختونخوا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب، اسلام آباد، کشمیر، خیبر پختونخوا،بالائی /جنوب مشرقی سندھ،شمالی/جنوب مشرقی بلوچستان اورگلگت بلتستان میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقا مات پر موسلادھار بارش بھی ہوئی۔

ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ سب سے زیادہ بارش پنجاب: نارووال 68، سیالکوٹ (ایئرپورٹ 55، سٹی 45)، لاہور (سٹی 47، ایئرپورٹ 27)، گوجرانوالہ 41، منڈی بہائوالدین 23، حافظ آباد 22، بہاولنگر 21، گجرات 18، مری 16، جہلم 15، اٹک 12،خانیوال 12، منگلا 10، اوکاڑہ 09، لیہ، جھنگ، شیخوپورہ، قصور 05، کوٹ ادو، چکوال 04، اسلام آباد ( ایئرپورٹ 03، گولڑہ 02، سید پور ، سٹی، بوکرا 01) ، راولپنڈی ( چکلالہ03 ، کچہری02، شمس آباد01)،ڈی جی خان 02، ملتان (شہر)، سرگودھا (سٹی)، جوہرآباد 01، سندھ:

– Advertisement –

مٹھی 63، پڈعیدن 16، بدین 09، چھور 08، شہید بینظیر آباد 01، کشمیر: مظفر آباد (سٹی 10، ایئرپورٹ 08)، گڑھی دوپٹہ 05، کوٹلی 01، خیبرپختونخوا: ڈیرہ اسماعیل خان (ایئرپورٹ 18، سٹی 03)، بالاکوٹ 11، سیدو شریف 11، مالم جبہ 09، کاکول 08، چراٹ 07، تخت بھائی 05، کالام 04، دیر (لوئر)، پٹن 03، پاراچنار 02 پشاور (ایئرپورٹ 02، سٹی 01) باچا خان (ایئرپورٹ) 01، بلوچستان: بارکھان 10، گلگت بلتستان: گوپس 06، چلاس 04، استور، گلگت 03، بگروٹ 02، سکردو میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ منگل کوریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: سبی 43، نو کنڈی اور دالبندین میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button