عالمی

چین، سی آئی آئی ای میں عالمی جدید ترین ٹیکنالوجی کی دھوم

شنگھائی میں جاری 7ویں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو (سی آئی آئی ای)عالمی جدید ترین ٹیکنالوجی کی کشش سے بھر پور ہے۔

سی آئی آئی ای کے گزشتہ چھ سیشنز میں تقریباً 2500 نئی مصنوعات، ٹیکنالوجیز اور خدمات کی نمائش کی گئی ۔ چینی میڈیا کے مطابق رواں سی آئی آئی ای میں پہلی بار ایک نیا زون قائم کیا گیا ہے جہاں 400 سے زیادہ ورلڈ پریمیئرز ، ایشین پریمیئرز اور چائنا پریمیئرز کی نقاب کشائی کی گئی ہے اور نئے معیار کی پیداواری قوتوں کی نمائش کی جا رہی ہے ۔

ورلڈ انٹلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن کی جانب سے جاری کردہ گلوبل انوویشن انڈیکس 2024 کی رپورٹ کے مطابق چین گزشتہ دہائی سے جدت طرازی کی قوتوں میں تیز ترین اضافے کی حامل معیشتوں میں سے ایک ہے ۔

یہ توقع کی جا سکتی ہے کہ سی آئی آئی ای میں غیر ملکی کمپنیاں نہ صرف نئے خیالات ،مارکیٹ اور آرڈرز حاصل کریں گی بلکہ چینی طرز کی جدیدکاری کی ترقی کے راستے میں لامحدود مواقع بھی حاصل کریں گی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button