قومی

کینیڈا میں پاکستان کے نئے ہائی کمشنرمحمد سلیم خان نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں

کینیڈا کے لئے تعینات ہونے والےپاکستان کے نئے ہائی کمشنرمحمد سلیم خان اٹاوا پہنچ گئے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق منگل کو کینیڈا کے لئے پاکستان کی جانب سے تعینات کئے گئے نئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

وزارت خارجہ کی جانب سے محمد سلیم کو نئے ہائی کمشنر کی کینڈا تعینات کیا تھا۔محمد سلیم نے 1995 میں محکمہ وزارت خارجہ اسلام آباد میں شمولیت اختیار کی ۔اس سے قبل محمد سلیم جرمنی، بحرین اور کینڈا میں پاکستانی میشنز میں اپنی ذمہ داریاں ادا کرچکے ہیں۔محمد سلیم ہ 2020 سے 2022 تک تنزانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر بھی تعینات رہ چکے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button