قومی
اختتام پذیر ہونے والے سال 2024 کے دوران قومی اسمبلی کے 11 ریگولر سیشن، ایک مشترکہ اجلاس منعقد ہوا
اختتام پذیر ہونے والے سال 2024 کے دوران موجودہ قومی اسمبلی کے 11 ریگولر سیشن، ایک مشترکہ اجلاس منعقد ہوا۔قومی اسمبلی کیلنڈر کے مطابق فروری 2024 کو وجود میں آنے والی قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس 29 فروری سے 15 مارچ تک جاری رہا،
دوسرا سیشن یکم اپریل کو تیسرا 15 اپریل کو ہوا۔پارلیمان کا پہلا مشترکہ اجلاس 18 اپریل کو ہوا۔قومی اسمبلی کا چوتھا ریگولر اجلاس 19 اپریل سے 29 اپریل تک جاری رہا۔
پانچواں سیشن 13 مئی سے 17 مئی تک،چھٹا سیشن بجٹ اجلاس تھا جو 6 جون سے 28 جون تک جاری رہا۔7واں سیشن 9 جولائی سے 10 جولائی تک،8 واں سیشن 30 جولائی سے 9 اگست تک،9واں سیشن 26 اگست سے 16 ستمبر تک جبکہ 10 واں سیشن 17 اکتوبر سے 8 نومبر تک جاری رہا اور سال 2024 کا آخری سیشن 10 دسمبر سے 24 دسمبر تک جاری رہا۔