اڑان پاکستان پروگرام سے ملک کی معاشی سمت کادرست اندازمیں تعین ہو گا، وزیرمملکت علی پرویزملک
وزیرمملکت برائے خزانہ ومحصولات علی پرویزملک نے کہاہے کہ اڑان پاکستان پروگرام سے ملک کی معاشی سمت کادرست اندازمیں تعین کیاجائے گا۔
منگل کویہاں اڑان پاکستان پروگرام کے حوالہ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیرمملکت برائے خزانہ ومحصولات علی پرویزملک نے کہاکہ وزیراعظم محمدشہبازشریف آج ہوم گرون اقتصادی ٹرانسفرمیشن پروگرام واصلاحاتی ایجنڈا ’’اڑان پاکستان‘‘ کا آغازکرنے جارہے ہیں۔
یہ وہ ایجنڈاہے جس سے پاکستان کی معیشت کی بنیادوں کومضبوط بنایاجائے گا اورملک کی اقتصادی سمت کادرست اندازمیں تعین کیاجائے گا۔یہ وہ طریقہ ہوگاجوپاکستان کوجامع اوردیرپانموکے راستے پرگامزن کرے گا،
یہ وہ طریقہ ہوگاجوملک کوایک خودمختارمعاشی طاقت کے طورپردنیا کے نقشے پر ابھارے گا۔انہوں نے کہاکہ ہماری دعاہے کہ ہمیں اس نیک مقصدمیں کامیابی ہو تاکہ پاکستان کو مسلم امہ میں اس کا حقیقی مقام ملے۔