عالمی
ایران کا شام میں جامع حکومت کی تشکیل کا مطالبہ
ایران نےشام میں ایک بار پھر جامع حکومت کی تشکیل کا مطالبہ کردیا ہے۔ العربیہ اردو کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے گزشتہ روز اپنے عمانی ہم منصب بدر البوسعیدی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ہم ایک ایسی حکومت کے قیام کا مطالبہ کرتے ہیں جس میں تمام شامی فریق شامل ہوں۔
انہوں نے سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ شام کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری اور تقسیم کو مسترد کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے شام کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت پر زور دیا۔
انہوں نے عبوری انتظامیہ پر زور دیا کہ تمام قومیتوں اور فرقوں کا احترام کیا جائے اور ان کے حقوق کی ضمانت دی جائے۔ انہوں نے شامی زمینوں پر اسرائیلی قبضے کو ختم کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔