کاروباری

ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں ہفتہ وار بنیاد پر اضافہ

ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں ہفتہ وار بنیاد پر اضافہ ریکارڈکیاگیا۔ پی پی آئی ایس اور انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق 24 دسمبرکو ختم ہونے والے ہفتے کو ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 63ہزار 995 بیرل ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 6فیصد زیادہ ہے، پیوستہ ہفتے میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 60ہزار 113 بیرل ریکارڈکی گئی تھی ۔

اسی طرح 24 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 2ہزار 905 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 8 فیصد زیادہ ہے ،پیوستہ ہفتے میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 2ہزار 697 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی تھی۔

اعدادوشمارکے مطابق 24 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں اوجی ڈی سی ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 31ہزار 521 بیرل، پی پی ایل 9ہزار 686 بیرل، ماڑی گیس 10ہزار 74 بیرل اور پی او ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 3ہزار 750 بیرل ریکارڈکی گئی ۔ اسی طرح ہفتے میں او جی ڈی سی ایل کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 603 ، پی پی ایل 551، ماڑی گیس 892 اور پی او ایل کی 51 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button