کاروباری

آل پاکستان انجمن تاجران کا پائیدار ترقی کے پانچ سالہ پروگرام’’اڑان پاکستان‘‘ کا خیر مقدم

آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدراشرف بھٹی نے پائیدار ترقی کے پانچ سالہ پروگرام’’اڑان پاکستان‘‘ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ بڑے پیمانے پر روزگار کا ذریعہ بننے والے مقامی کاروبار وں کی ترقی کے منصوبوں کو بھی اس طرز کے قومی پروگراموں میں شامل کرنے کی ضرورت ہے ۔

جمعرات کو اپنے ایک بیان میں اشرف بھٹی نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ معیشت کی ترقی کے لئے برآمدات کا فروغ ضروری ہے اور ہر آنے والی حکومت برآمدی صنعتوں کو کئی طرح کی مراعات اور یلیف بھی دیتی ہےتاہم حکومت کو چاہئےکہ وہ چھوٹے کاروبار کی ترقی پر بھی توجہ مرکوز کرے کیونکہ یہ بھی وسیع پیمانے پر روزگار فراہم کرنے کا ایک اہم ذریعہ ہیں۔

انہوں نے تجویز پیش کی کہ حکومت ایس ایم ایز کے لئے خصوصی پالیسی بنائے اورانہیں بھی ویلیو ایڈیشن کے ذریعے برآمدی صنعت میں تبدیل کیا جائے ۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button