کاروباری

پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں 4 فیصد کی نمو ریکارڈ

ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 4 فیصد کی نمو ریکارڈکی گئی ہے۔ انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں ملک میں 8.03 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 4 فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 7.68 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی ۔ دسمبر میں 1.28 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ہوئی جو نومبر کے 1.58 ملین ٹن کے مقابلہ میں 19 فیصد کم ہے۔ دسمبر 2023 کے مقابلہ میں دسمبر 2024 میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 3 فیصد کا اضافہ ہوا ۔ دسمبر 2023 میں 1.24 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ہوئی جو دسمبر 2024 میں بڑھ کر 1.28 ملین ٹن ہو گئی۔

اعدادوشمار کےمطابق مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں پٹرول کی فروخت کا حجم 3.75 ملین ٹن ، ہائی سپیڈ ڈیزل 3.40 ملین ٹن اور فرنس آئل کی فروخت کا حجم 0.35 ملین ٹن ریکارڈکیاگیا۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 3.57 ملین ٹن پٹرول ، 3.16 ملین ٹن ہائی سپیڈ ڈیزل اور 0.56 ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔

مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں پی ایس او کی پٹرولیم مصنوعات کا حجم 3.69 ملین ٹن، اٹک پٹرولیم 0.69 ملین ٹن ، شیل 0.58 ملین ٹن اور حیسکول کی پٹرولیم مصنوعات کا حجم 0.03 ملین ٹن ریکارڈکیاگیا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button