کھیلوں کی دنیا

نیوزی لینڈ اورسری لنکا کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ جمعرات کو کھیلا جائے گا

نیوزی لینڈ اورسری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ کل (جمعرات کو )کھیلا جائے گا۔یہ میچ سیکسٹن اوول، نیلسن میں کھیلا جائے گا۔میزبان نیوزی لینڈ کی ٹیم کو مہمان آئی لینڈرز کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

نیوزی لینڈ نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں سری لنکن ٹیم کو 8 رنز سے شکست دی تھی۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں سری لنکن ٹیم کو 45 رنز سے مات دی تھی۔ سری لنکن ٹیم اپنے دورہ نیوزی لینڈ کے دوران تین ٹی ٹونٹی اورتین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کے دو میچز کھیلے جا چکے ہیں۔

نیوزی لینڈ اورسری لنکا کے درمیان تیسرا اور آخری میچ کل (جمعرات کو )سیکسٹن اوول، نیلسن میں کھیلا جائے گا۔ ٹی ٹونٹی سیریز میں میزبان نیوزی لینڈ کی ٹیم کو مچل سینٹنر لیڈ کریں گےجبکہ مہمان سری لنکن ٹیم کی قیادت چارتھ اسالنکا کریں گے۔

ٹی ٹونٹی سیریز مکمل ہونے کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈ ے میچ 5 جنوری کو ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا،دوسرا ون ڈے میچ 8جنوری کو ہملٹن میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 11 جنوری کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button