عالمی
شام کے وزیر خارجہ نے سعودی ہم منصب کی سعودی عرب کے دورے کی دعوت قبول کر لی
شام کے وزیر خارجہ اسد حسن الشیبانی نے سعودی عرب کے ہم منصب فیصل بن فرحان آل سعود کی طرف سے مملکت کے دورے کی دعوت قبول کر لی۔
روسی خبر رساں ادارے تاس کے مطابق شامی وزیر خارجہ نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے اکائونٹ میں کہا ہے کہ مجھے سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان آل سعود کی طرف سے مملکت کے دورے کا باضابطہ دعوت نامہ موصول ہوا ہے جسے میں نے قبول کر لیاہے اور یہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ میں اپنے پہلے سرکاری دورے کے دوران اپنے ملک کی نمائندگی کروں۔
انہوں نے مزید کہا کہ شام کے نئے حکام ریاض کے ساتھ تمام شعبوں میں سٹریٹجک تعلقات استوار کرنے کی امید رکھتے ہیں۔ دورے کی تاریخ نہیں بتائی گئی ہے۔