عالمی

خلیجی ممالک سے تعلقات مضبوط بنانے کے لیے کام کریں گے، شام

شام کی نئی انتظامیہ کے امور خارجہ کے وزیر اسعد حسن الشیبانی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان کا ملک خلیجی ریاستوں کے ساتھ تعلقات کو مستحکم کرنے کے لیے کام کرے گا۔ العربیہ اردو کے مطابق انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز کویت کے ہم منصب عبداللہ علی الیحیٰی اور خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل جاسم البدیوی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ خلیج تعاون کونسل کے وفد کو شام کے مستقبل کی تعمیر کے لیے کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا ہے ،انہوں نے شامی عوام کے لیے عرب ممالک کی حمایت کی تعریف کی۔شامی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ نئی انتظامیہ ملک کو اس کے عرب گردونواح میں واپس لانا چاہتی ہے۔ کویت کےوزیر خارجہ نے کہا کہ جی سی سی ممالک شام کے ساتھ کھڑے ہیں، وہ شام کی خودمختاری کے احترام اور اس کے استحکام کی حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جی سی سی ممالک شام کی خودمختاری کی کسی بھی خلاف ورزی کو مسترد کرتے ہیں، وہ شامی عوام کی حمایت کے لیے پرعزم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شام کی سلامتی خطے کی سلامتی کا اٹوٹ حصہ ہے۔

قبل ازیں صدر بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد پہلی بار خلیجی ممالک کا ایک وفد شام کے دارالحکومت دمشق پہنچا تھا جس کا استقبال شام کی نئی انتظامیہ کے سربراہ احمد الشرع اور وزیر خارجہ اسعد الشیبانی نے کیا۔ وفد کی سربراہی کویتی وزیر خارجہ اور وزارتی کونسل کے موجودہ اجلاس کے چیئرمین کر رہے تھے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button