عالمی

غزہ: اسرائیلی حملوں میں مزید 100 شہادتیں، بے گھر فلسطینی خون جماتی ٹھنڈ میں خیموں میں رہنے پر مجبور

اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ کے علاقوں میں بمباری کرکے مزید 17 فلسطینیوں کو شہیدکردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے غزہ کے علاقے خان یونس میں پولیس اسٹیشن پر حملہ کیا۔

دوسری جانب رفح نصیرات اور جبالیا کیمپوں میں مکانات پر بمباری کرکے مزید 17 فلسطینی شہید کردیے۔

اسرائیلی حملوں سے غزہ میں 24 گھنٹے کے دوران 100 سے زیادہ شہادتیں دیکھنے میں آئیں جب کہ بے گھر فلسطینی خون جماتی ٹھنڈ میں خیموں میں رہنے پر مجبور ہیں۔

علاوہ ازیں اسرائیل کی دی گئی 34 یرغمالیوں کی فہرست کو حماس کی طرف سے منظوری دے دی گئی ہے۔

اس حوالے سے فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کا کہنا ہے کہ کوئی بھی معاہدہ اسرائیلی فوج کےا نخلا اور جنگ بندی پر منحصر ہوگا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button