قومی

عمران خان پی ٹی آئی ورکرز کی رہائی تک جیل سے نہیں نکلیں گے: اسد قیصر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ عمران خان اپنے ورکرز کی رہائی تک جیل سے نہیں نکلیں گے اور پی ٹی آئی 2 جنوری کو حکومت کے ساتھ مذاکرات میں 2 بڑے مطالبات پیش کرےگی۔

دو روز قبل اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد ان کی بہن علیمہ خان کا کہنا تھا عمران خان نے کہا ہے کہ وہ نہ ڈیل کریں گے اور نہ بنی گالہ میں نظر بند ہوں گا، ڈیڑھ سال جیل کاٹ چکا ہوں، مقدمات کا سامنا کروں گا۔

اب اپنے ایک بیان میں اسد قیصر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا مطالبہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی سمیت تمام ورکرز کو رہا کیا جائے، 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ وہ اپنے ورکرز کی رہائی تک جیل سے نہیں نکلیں گے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button