کاروباری

حکومت کا ونٹر پیکج خوش آئند ،بجلی کے بعد گیس قیمتوں کو بھی پیکج کا حصہ بنایا جائے ،صدرایف پی سی سی آئی

فاق ایوانہائے صنعت و تجارت پاکستان (ایف پی سی سی آئی )کے صدر عاطف اکرام شیخ نے حکومت کی جانب سے ونٹر پیکج کے تحت بجلی کی قیمتوں میں ریلیف کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کا ونٹر پیکج خوش آئند ہے ،بجلی کے بعد گیس قیمتوں کو بھی پیکج کا حصہ بنایا جائے ۔

عاطف اکرام شیخ نے ہفتہ کواپنے بیان میں کہا کہ بزنس کمیونٹی حکومت کی جانب سے 3ماہ کےلئے ونٹر پیکج کے اعلان کا خیر مقدم کرتی ہے ،بجلی سہولت پیکج سے انڈسٹری کو فائدہ ہوگا جو برآمدات میں اضافے کے لئے بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی سہولت پیکج کے نتیجے میں ملکی معیشت بحال ہوگی اور صنعتوں پر دبائو بتدریج کم ہو گا۔

انہوں نے تجویز پیش کی کہ حکومت ونٹر پیکج کے دورانیہ کو 3کے بجائے ساڑھے 4ماہ یعنی دسمبر سے 15مارچ تک توسیع دے ،دورانیہ بڑھانے سے ونٹر پیکج کے اثرات سے چھوٹی اور بڑی صنعتیں بہتر طریقے سے مستفید ہو سکیں گی،حکومت بجلی سہولت پیکج کو بغیر شرائط کے تمام برآمدی صنعتوں تک مساوی رسائی کو یقینی بنائے۔

صدر ایف پی سی سی آئی نے کہا کہ فیڈریشن اقتصادی ترقی اور برآمدی مسابقت کے فروغ کےلئے حکومت کےساتھ تعاون کےلئے پرعزم ہے، صنعتوں کے لئے پیداواری لاگت میں کمی سے عالمی منڈی میں پاکستانی مصنوعات کو فروغ ملے گا ۔ عاطف اکرام شیخ نے تجویز پیش کی کہ آئی پی پیز سے نئے معاہدوں کے ذریعے حکومت کو بجلی قیمتوں کے طویل مدتی حل کی طرف جانا چاہیے ۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button