عالمی

کینیڈا کے وزیر اعظم کی جی۔ 20 اور اپیک سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے کی تصدیق

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے آئندہ ہونے والے جی۔ 20 اور ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن (اپیک )سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے کی تصدیق کر دی ہے۔

روسی خبر رساں ادارے تاس کے مطابق کینیڈین وزیر اعظم کے پریس آفس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جسٹن ٹروڈو اجلاسوں میں مشرق وسطیٰ اور یوکرین تنازعات کے ساتھ ساتھ ہیٹی کی صورتحال پر بھی بات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

جی۔ 20سربراہی اجلاس 18 تا 19 نومبر برازیل میں ہوگا جبکہ جبکہ ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن (اپیک ) کا سربراہی اجلاس پیرو میں 9 سے 16 نومبر تک منعقد ہو رہا ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button