قومی

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مابین تعاون اور مسائل کے حل کیلئے 11 رکنی کمیٹی قائم کر دی

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مابین سیاسی و دیگر امور کے حوالے سے تعاون اور مسائل کے حل کیلئے 11 رکنی کمیٹی قائم کر دی۔وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق کمیٹی کے ارکان میں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار،وزیر دفاع خواجہ محمد آصف،وزیر قانون وانصاف اعظم نذیر تارڑ اور وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ شامل ہوں گے۔وزیر ریاستی و سرحدی امور انجینئر امیر مقام ، مشیر وزیر اعظم رانا ثناء اللہ، سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان، سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب،خواجہ سعد رفیق،جعفر خان مندوخیل اور بشیر احمد میمن بھی کمیٹی کے ارکان میں شامل ہوں گے۔

وزیر اعظم نے کمیٹی کو پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ تفصیلی مشاورت کے بعد سیاسی تعاون اور مسائل کے حل کی ذمہ داری سونپ دی۔ کمیٹی پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے تعین کردہ ممبران کے ساتھ بات چیت سے آئندہ کے لائحہ عمل کو طے کرے گی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button