قومی

سپیکر قومی اسمبلی کا رکن قومی اسمبلی رضا حیات ہراج کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے رکن قومی اسمبلی رضا حیات ہراج کے والد خضر حیات ہراج کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سپیکر نے رضا حیات ہراج کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ والدین قدرت کا انمول تحفہ ہیں، ان کا بچھڑ جانا ناقابل تلافی نقصان اور عظیم صدمہ ہے۔انہوں نے رضا حیات ہراج اور ان کے خاندان کے دیگر افراد سے تعزیت کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ غم اور دکھ کی مشکل گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔

سپیکر نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطا فرمانے کی دعا کی ۔ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید میر غلام مصطفیٰ شاہ نے بھی رکن قومی اسمبلی رضا حیات ہراج کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ڈپٹی سپیکر نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمانے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمانے کی دعا کی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button