عالمی

امریکا، سال نو کی تقریب کے دوران ٹرک حملے میں مرنے والوں کی تعداد 15 ہوگئی

امریکی ریاست لوزیانا میں ریٹائرڈ فوجی کے سال نو کی تقریب پر ٹرک حملے میں مرنے والوں کی تعداد 15 ہوگئی۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق یہ واقعہ ریاست لوزیانا کے شہر نیوا ورلینز میں گزشتہ روز اس وقت پیش آیا جب ایک ٹرک سال نو کی تقریب میں شریک لوگوں پر چڑھ دوڑا ، واقعے کے بعد مذکورہ مقام پر ہرطرف لوگوں کی چیخ و پکار سنائی دے رہی تھی،واقعے میں ہلاکتوں کے علاوہ درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے۔

پولیس نے ناکہ بندی کرکے ٹرک کو روکنے کی کوشش کی تاہم اس کا ڈرائیور اہلکاروں کی گولی سے ہلاک ہوگیا۔ ایف بی آئی نے ڈرائیور کی شناخت 42 سالہ شمس الدین جبار کے طور پر کی جو ٹیکساس سے تعلق رکھنے والا امریکی شہری ہے۔

حملے کے فوراً بعد جمع کی گئی ابتدائی معلومات پر انحصار کرتے ہوئے یہ بھی کہا گیا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں تین مردوں اور ایک عورت کو ایک ڈیوائس لگاتے ہوئے دکھایا گیا ہے،

لیکن وفاقی حکام نے فوری طور پر اس کی تصدیق نہیں ۔حملہ آور شمس الدین جبار نے کرائے پر حاصل کیا گیا پک اپ ٹرک فٹ پاتھ پر چڑھانے کے بعد پولیس کی گاڑی کے ارد گرد چکر لگایا جو ٹریفک کو روکنے کے لیے کھڑی تھی۔

کرک پیٹرک نے کہا کہ واقعے کے بعد حملہ آور گاڑی سے باہر نکلا اور اہلکاروں پر فائرنگ کرنے کے دوران پولیس کے ہاتھوں مارا گیا۔ دو پولیس اہلکاروں کو بھی گولیاں لگی ہیں ،تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button