عالمی

سعودی ولی عہد کا ترکیہ اور مصر کے صدور سے رابطہ، غزہ میں اسرائیلی حملے روکنے کی کوششوں پر زور

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نےترکیہ کے صدر رجب طیب اردوغان اور مصری صدرعبدالفتاح السیسی سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔

ایس پی اے کے مطابق ولی عہد نے ترکیہ کے صدر سے رابطے میں اسرائیلی قابض افواج کی وحشیانہ جارحیت کے مقابلے میں برادر فلسطینی عوام کی سپورٹ کے لیے عرب اور اسلامی کوششوں کو متحد کرنے کے حوالے سے مملکت کی خواہش کا اظہار کیا۔انہوں نے فلسطینی عوام کے خلاف جاری اسرائیلی حملوں اور خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے کوششیں تیز کرنے پر زوردیا۔شہزادہ محمد بن سلمان نے مصری صدر سے رابطے میں فلسطینی علاقوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے کشیدگی میں اضافے اور اسرائیل کی مسلسل خلاف ورزیوں کو روکنے کےلیے عرب اور اسلامی سطح پر کوششیں تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button