عالمی

داعش اب عراق کے لیے خطرہ نہیں ،ملک میں تعینات غیر ملکی فوجیوں کے انخلا کے لئےبات چیت جاری ہے،عراقی وزیر اعظم

عراق نے کہا ہے کہ عسکریت پسند گروپ داعش اب عراق کے لیے خطرہ نہیں ہے اور داعش سے لڑنے کے لیے تعینات امریکا کی زیر قیادت غیر ملکی فوجیوں کے انخلا کے لئےبات چیت جاری ہے۔ یہ ریمارکس عراق کے وزیر اعظم محمد شیع ال سوڈانی نے یہ ریمارکس عراق میں امریکی سفیر الینا ایل رومنووسکی کی موجودگی میں عراق میں داعش کے خلاف امریکا کی زیر قیادت اتحاد کے کمانڈر میجر جنرل کیون سی لی کے ساتھ بات چیت کے دوران کہے۔

عراقی وزیر اعظم کے میڈیا آفس نے جاری بیان میں کہا کہ داعش کے عسکریت پسندوں کی باقیات ایسے گروہوں میں تبدیل ہو گئی ہیں جنہیں عراقی افواج ملک کے دور دراز علاقوں میں نشانہ بنا رہی ہیں۔ میڈیا آفس نے کہا کہ ملاقات میں عراق میں امریکا کی زیر قیادت اتحاد کے مشن کو ختم کرنے اور اس مشن کو عراق اور اتحادی رکن ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات میں منتقل کرنے کے بارے میں عراق اور امریکا کی زیر قیادت بین الاقوامی اتحاد کے درمیان تکنیکی بات چیت کی پیشرفت پر توجہ مرکوز کی گئی۔ بیان میں کہا گیا کہ بات چیت میں عراقی سکیورٹی فورسز کے ساتھ تربیت، مہارت کے تبادلے اور انٹیلی جنس تعاون میں جاری تعاون کا بھی احاطہ کیا گیا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button