قومی

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی وزیر اعلی بلوچستان اور کور کمانڈر کوئٹہ کے ہمراہ شہید کیپٹن محمد علی قریشی کی رہائش گاہ آمد، شہید کیپٹن کے بلندی درجات کیلئے دعا کی

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی، وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان کی نصیر آباد لاہور میں شہید کیپٹن محمد علی قریشی کی رہائش گاہ آمدہوئی،شہید کیپٹن محمد علی قریشی کے والدین سے ملاقات کی۔وفاقی وزیرداخلہ، وزیر اعلی بلوچستان اور کور کمانڈر کوئٹہ نے شہید کیپٹن محمد علی قریشی کے بلندی درجات اور اہل خانہ کے لئے صبرو جمیل کی دعا بھی کی۔وزیرداخلہ، وزیر اعلی بلوچستان سمیت کور کمانڈر کوئٹہ نے شہید کیپٹن محمد علی قریشی کی عظیم قربانی کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ شہید کیپٹن محمد علی قریشی نے بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا ۔وز یرِ اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ شہید کیپٹن محمد علی قریشی وطن کا بہادر سپوت ہے جس کی جرات اور بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان نے کہا کہ کیپٹن محمد علی قریشی شہید کی قربانی پاک فوج اور پوری قوم کی دہشت گردی کے خلاف ناقابل شکست عزم کی علامت ہے۔بعدازاں وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی، وزیرِ اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان نے شہید کیپٹن محمد علی قریشی کی قبر پر حاضری دی پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔کیپٹن محمد علی قریشی 26 اگست کو بلوچستان میں دہشت گردوں کیخلاف بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button