کاروباری

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1200 روپے اضافہ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1200 روپے اضافہ کے ساتھ فی تولہ سونا 2 لاکھ 53 ہزار500روپے کا ہو گیا ہے ۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 1,029 روپے کے اضافہ سے 216,306 روپے سے بڑھ کر 217,335 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 198,281 روپے سے بڑھ کر 199,224 روپے ہوگئی۔

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے بدھ کو رپورٹ کیا کہ فی تولہ چاندی 40 روپے اضافہ کے بعد 2,900 روپے ہو گئی ہے اور دس گرام چاندی کی قیمت 28.30 روپے اضافہ کے بعد 2486.28 ہو گئی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت2,388 ڈالر سے بڑھ کر 2,415 ڈالر ہو گئی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button