کاروباری

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رحجان، 100 انڈیکس 741.82 پوائنٹس کی کمی کے بعد 77886.98 پوائنٹس پر بند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کو بھی مندی کا رحجان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 741.82 پوائنٹس کی کمی کے بعد 77886.98 پوائنٹس پر بندہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 442 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا، 118 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،254 کی قیمتوں میں کمی اور 70 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کو ئی ردوبدل نہیں ہوا۔

کاروباری سرگرمیوں کے دوران 382.59 ملین حصص کا لین دین ہواجن کی مالیت 14.63 ارب روپے تھی، کے ایس ای 30 انڈیکس 242.66 پوائنٹس کی کمی کے بعد 25087.45 پوائنٹس اور اسلامی مالیات کا حامل کے ایم آئی 30 انڈیکس 1305.94 پوائنٹس کی کمی کے بعد 122928.22 پوائنٹس پر بندہوا۔فیوچر ٹریڈنگ کے تحت 3.88 ارب روپے کے سودے طے پائے۔

گزشتہ روز ورلڈکال ٹیلی کا م کے 81162958 حصص، کو ہ نورسپننگ ملز 24698541 اور ٹی پی ایل پراپرٹی لمیٹڈ کے 19693668 حصص کا لین دین ہوا۔پی آئی سی آئی، خالد سراج ٹیکسائل ملز اور نذیرکاٹن ملز ٹاپ تھری ایڈوانسر کمپنیاں رہیں۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن کا حجم 37.2 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button