کھیلوں کی دنیا

پیرس اولمپکس ویمنزوالی بال ایونٹ میں کل مزید چارمیچز کا فیصلہ ہوگا

پیرس اولمپکس 2024 کے ویمنز والی بال ٹورنامنٹ میں کل (جمعرات کو )مزید 4میچز کھیلے جائیں گے۔ پیرس اولمپکس گیمز 2024 میں فٹ بال ایونٹ جاری ہے جس میں شائقین کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔ واتین کے والی بال ٹورنامنٹ کے میچز سائوتھ پیرس ارینا میں کھیلے جا رہے ہیں۔ویمنزوالی بال ایونٹ میں کل جمعرات کو پہلا میچ پول اے کی ٹیموں میزبان فرانس اور چین کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دوسرا میچ پول بی کی ٹیموں برازیل اور جاپان کے درمیان کھیلا جائے گا۔

تیسرے میچ میں پول سی سے ترکی اور ڈومینیکن ریپبلک کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی جبکہ چوتھا میچ پول سی کی ٹیموں اٹلی اور نیدرلینڈز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ اولمپکس مقابلوں میں ویمنز والی بال ٹورنامنٹ 11اگست تک جاری رہےگا۔چاروں کوارٹر فائنلز6اگست ،سیمی فائنلز8اگست کو کھیلے جائیں گے۔ کانسی کے تمغے کے لئے میچ 10 اگست کو کھیلا جائے گا جبکہ طلائی تمغے کے لئے میچ 11 اگست کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button