ٹاپ نیوز

وزیراعظم کی چیئر مین این ڈی ایم اے کو مون سون بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت

وزیراعظم محمد شہباز شریف نےچیئر مین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کوملک بھر میں مون سون کی بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

منگل کو وزیراعظم آفس کےمیڈیاونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیلیفون پر این ڈی ایم اے کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک کو بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات کا تخمینہ لگانے، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹس ، آزاد کشمیر اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے روابط مزید بہتر کرنے اور بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ شاہراہوں اور سڑکوں کو بحال کرنے کے حوالے سے تیز تر اقدامات کی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ متاثرہ علاقوں میں علاج معالجے کی تمام تر سہولیات اور امدادی سامان بشمول ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ وزیراعظم نے مون سون بارشوں اور اس کے تناظر میں پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال کے نتیجے میں ہونے والی اموات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اورجاں بحق ہونے والے افراد کی بلندی درجات کی دعا اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔وزیراعظم نے بارشوں کی وجہ سے حادثات میں زخمی ہونے والوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button