قومی

اسلام آباد ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں پرامن احتجاج کی اجازت دینے کے لئے دائر درخواست پر ضلعی انتظامیہ کو نوٹس جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب کے باہر پرامن احتجاج کی اجازت دینے کے لئے دائر درخواست پر ضلعی انتظامیہ کو نوٹس جاری کر تے ہوئے جمعہ 26 جولائی کو جواب طلب کر لیا ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے اسلام آباد میں احتجاج کی اجازت دینے کے لیے پی ٹی آئی رہنما عامر مغل کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے استفسار کیا پہلے بھی اسی طرح کی درخواست زیرسماعت تھی اس کا کیا بنا؟ شعیب شاہین ایڈووکیٹ نے بتایا کہ چیف جسٹس عامر فاروق نے ان کی وہ درخواست منظور کی ہے۔

عدالت نے کہا پھر اب کیا کرنا چاہ رہے ہیں؟ شعیب شاہین ایڈووکیٹ نے کہا پریس کلب کے باہر پرامن مظاہرہ کرنا چاہتے ہیں جو زیادہ سے زیادہ ایک گھنٹے کا ہو گا۔ڈپٹی کمشنر کو درخواست دی تھی مگر درخواست پر کوئی فیصلہ ہی نہیں کیا گیا۔

جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے کہا آپ کل احتجاج کرنا چاہتے ہیں لیکن عدالت تو کل تک کیلئے نوٹس کر سکتی ہے۔ عدالت نے ضلعی انتظامیہ کو نوٹس کرتے ہوئے سماعت جمعہ تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button