عالمی

چین ، گھر میں دھماکے سے 3 افراد ہلاک ، 3 زخمی

چین کے صوبہ ہیبی کے شہر ہنڈان میں ایک گھر میں دھماکے سے 3 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔

شنہوا کے مطابق ہنڈان ایمرجنسی مینجمنٹ بیورو نے بتایا کہ دھماکہ بدھ کی صبح 6 بجکر 5 منٹ پر لِنزہنگ کاؤنٹی کے یچینگ ٹاؤن شپ میں واقع رہائشی مکان میں ہوا، جس سے 3 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے، زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے ۔ دھماکے سے رہائشی مکان اور قریبی گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا اور قریبی مکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button